جاپانی وزیراعظم کے مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر منتخب

جاپانی وزیراعظم کے مشیر مساتو کانڈا ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر منتخب

ٹوکیو۔۔جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر مساتوکانڈا کو اے ڈی بی کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق۔جاپان کے وزیراعظم کے و وزیر خزانہ کے خصوصی مشیر 59 سالہ مساتوکانڈا کو اے ڈی بی کانیا صدر منتخب کیا گیا ہے، موجودہ صدر اساکاوا کی مدت 23نومبر 2026کو پوری ہونی تھی لیکن قبل از وقت عہدہ چھوڑے کے سبب مساتو کانڈا 24فروری 2025کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور بینک آف اٹلی کے گورنر فابیؤ پنیٹا نے کہا کہ مسٹر کانڈا کا عالمی مالیاتی امور میں وسیع تجربہ اور کثیرجہتی ماحول میں ان کی قائدانہ صلاحیتیں اے ڈی بی کو عالمی اقتصادی چیلنجز کے مقابلے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ کانڈا کو مالیاتی پالیسی اور میکرو اکنامک حکمت عملی میں تقریبا چار دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے وہ جاپان کی وزارت خزانہ میں وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے جن میں نائب وزیر برائے عالمی امور اور ڈپٹی کمشنر برائے فنانشل سروسز ایجنسی شامل ہیں،وہ تعلیمی اور سائنسی پالیسیوں کے ماہر ہونے کیساتھ یونیورسٹی اصلاحات میں بھی پیش پیش رہے ہیں، کانڈا نے جی 7، جی 20اور دیگر عالمی فورمز میں فعال کردار ادا کیا، جہاں انہوں نے کثیرجہتی ترقیاتی بینکوں کی اصلاحات، وبائی امراض سے بچا، تیاری اور ردعمل، اور قرضوں کی شفافیت جیسے مسائل پر پالیسی چیلنجز کا سامنا کیا۔ان کے دور میں جاپان نے ایشیائی ترقیاتی فنڈ کے 14ویں ریپلیشمنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا ریکارڈ عطیہ دیا۔ 2016سے کانڈا آرگنائزیشن فار اکنامک کواپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کارپوریٹ گورننس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جہاں انہوں نے جی 20اور او ای سی ڈی کے گورننس اصولوں پر نظر ثانی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں