حق کی آوازوں کو خاموش کرنا جمہوریت کیخلاف جرم ہے، سردار اختر مینگل۔

حق کی آوازوں کو خاموش کرنا جمہوریت کیخلاف جرم ہے، سردار اختر مینگل

مطیع اللہ جان پر الزامات بے بنیاد، حق کی آوازوں کو خاموش کرنا جمہوریت کیخلاف جرم ہے، سردار اختر مینگل۔
سماجے رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے لکھا ہے کہ میں مطیع اللہ جان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، موجودہ حالات میں دیانتدارانہ صحافت یا بامقصد سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی گئی جو کہ معاشرے کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ حق کی آوازوں کو خاموش کرنا جمہوریت کے خلاف جرم ہے۔ آئیے یاد رکھیں,دوسری جانب یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتاری ظاہر کردی، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یوجے)، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) اور سینئر صحافیوں نے مطیع اللہ جان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں