شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع

شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع

شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں،بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں کل موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی ، بارکھان ، زیارت، لورالائی،چاغی ،خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضداراورلسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مغربی سسٹم آج رات بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں 7سے 11ملی میٹر تک بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں