وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جو جمہوری نظام پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے جس پر وہ پوری طرح سے عمل پیرا ہے انہوں نے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل تنظیموں کو ہدایت کی ہیں کہ وہ پارٹی کا 57واں یوم تاسیس انتہائی عقیدت و احترام اور نظریاتی جوش و جذبے سے 30 نومبر کو صوبہ بھر میں منانے کی تقریبات کیلئے اپنی تنظیموں کے اجلاس منعقد کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا رشتہ بہت گہرا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق بینظیر بھٹو شہیدکے قومی و عالمی خدمات کو سراہا جائے اور صدر پاکستان ا?صف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ا?ئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام کے لئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یہاں بسنے والی عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے بہت قریب ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے پارٹی کا منشور ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان بھر میں تنظیم سازی کو مزید منظم کرتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔