اسلام آباد ۔ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم حالیہ ہفتے 12 اشیا مہنگی ،9اشیا سستی جبکہ 30اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.03فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.13فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 3.34فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.65فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں 1.13فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.53فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.91فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.69فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.20فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 0.93فیصد اضافہ ہوا جبکہ دال چنا کی قیمتوں میں 1.60فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.53فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 1.38فیصد، چکن کی قیمتوں میں 3.78فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.25فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.59فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.15فیصد کمی واقع ہوئی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 3.74 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 3.79فیصد رہی۔اسی طرح 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.00فیصد اضافے کے ساتھ 5.18فیصد، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.02فیصدکمی کیساتھ 5.23فیصد رہی جبکہ 44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.06فیصد کمی کیساتھ 5.58فیصد رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔