اسلام آباد۔۔وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاق کو دھمکی آمیز بیان کے بعد وزیردفاع خواجہ آصف نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔واضح رہے کہ گنڈا پور نے کہا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج، ایسا نہ ہو کہ ہم بھی نعرے لگادیں کہ ایسا ہے تو ایسا ہی سہی، اسلحہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے، ڈرو! اس دن سے جس دن ہم گولی کا جواب گولی سے دینے کا کہیں۔اس کے جواب میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جواب دیا کہ ’اس کی رنگ بازی کا کوئی جواب نہیں، پی ٹی آئی پختونخوا کی لیڈرشپ میں کوئی اس کے اجلاس میں شرکت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اس (گنڈا پور) پراعتبار نہیں، پرسوں بلیو ایریا سے فرار کے وقت جتنی جوتیاں اور ڈنڈے اسکے گاڑی کو پڑے ہیں اسکے بعد بھی اسکی بڑھکیں دیکھو، اسلام آباد پر تین ناکام حملوں کے بعد بھی اسکا کانفیڈنس دیکھو، بشریٰ بی بی اور گنڈا پور میں کون بڑا دو نمبر؟ مشکل فیصلہ ہے‘۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔