بہاولپور میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ احمد پور شرقیہ روڈ پر اڈا نبی پور کے قریب پیش آیا جہاں سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی گاڑی احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف آتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے منی لوڈر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں سابق ایم این اے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔اس کے علاوہ مرحوم فروری 2024 کے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار تھے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی تھے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔