ممبئی۔دنیا بھر میں معروف پاپ اسٹار دعا لیپا نے ممبئی میں کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کے گانے پر پرفارم کرکے شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔پاپ اسٹار دعا لیپا عالمی شہرت کی حامل ہیں تاہم وہ بھی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی مداح ہیں، انھوں نے ممبئی میں اپنے مشہور گانے ‘لیویٹٹنگ’ کو شاہ رخ خان کے گانے ’یہاں وہاں ادھر ادھر لاکھوں حسینائیں ہیں‘ کے ساتھ ملا کر پرفارم کرتی نظر آئی جبکہ یہ ان کی فلم مشہور فلم بادشاہ کا گانا ہے۔دعا لیپا کی دل دھڑکارتی اس تباہ کن پرفارمنس سے پورا ہال جھوم اٹھا جبکہ شاہ رخ کے گانے پر لوگوں نے خوب شور مچایا۔برطانوی گلوکارہ نے کسرٹ میں آئے لوگوں سے کہا کہ مجھے آپ لوگوں سے پیار ہے ممبئی، میں اس ساری توانائی کے ذریعے اڑ رہی ہوں، ہم ساتھ میں خوب مزے کرنے جا رہے ہیں۔دعا لیپا نے مزید کہا کہ آج کی رات ہم سب کے بارے میں ہے؛ یہ میرے بارے میں ہے اور آپ اور ہم اس لمحے میں جی رہے ہیں۔شاہ رخ کے فین نے دعا کی اس پرفارمنس کو آئیکونک قرار دیا ایک شخص نے دعا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گلوکارہ نے اسٹیج پر آگ بھڑکا دی، ایک مداح نے لکھا کہ یہ شاہ رخ خان کی دنیا ہے، اور ہم سب اس میں رہتے ہیں!خیال رہے کہ دعا لیپا نے ہفتے کو ممبئی میں اپنے کانسرٹ سے قبل شاہ رخ خان سے ملاقات کی، کنگ خان سے پاپولر گلوکارہ سے ملاقات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ان کی کانسٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔