اسلام آباد۔۔بشری بی بی کے دو قریبی معاونین نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی پارٹی کے ’’کمپرومائز‘‘ لیڈرز سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی اور سابق خاتون اول کی بہن مریم ریاض وٹو نے برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے معاونین نے کہا کہ پارٹی رہنما، بانی کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کرتے، جس کے سبب بشریٰ بی بی کو عملی میدان میں آگے لایا گیا۔ معاونین کے مطابق فائنل کال کے احتجاج والے دن بھی بشریٰ بی بی نے صرف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور ان کے مفاد کیلئے کام کیا۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، پارٹی قیادت کی طرف سے اپنی ہدایات عوام تک نہ پہنچانے اور ان کے جوڑ توڑ سے سخت مایوس ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے کہا ہے کہ وہ اب ان کا پیغام براہ راست پہنچائیں۔ مشال یوسفزئی کے مطابق بشریٰ بی بی کو سیاست کا تجربہ نہ ہونے کے سبب انہیں قطعی ہدایات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے ہی فائنل کال کا پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حتمی احتجاج کرو۔مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے سیاسی عزائم نہیں، وہ پْرسکون روحانی شخصیت ہیں، بشریٰ بی بی صرف بانی اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔مریم ریاض وٹو نے کہا بانی کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، لگتا ہے کہ اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر احتجاج کے دوران اسلام آباد کے مرکز جانے سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ واضح رہے کہ مریم ریاض وٹو نے ہی 2015 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا تعارف کروایا تھا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بانی کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر سیاسی اور پْراسرار روحانی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ اخبار نے مزید کہا پی ٹی آئی میں ایک عنصر بشریٰ بی بی کو پسند نہیں کرتا اور ان کے خلاف مہم جوئی میں مصروف ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔