51 فیصد افراد کے اینٹی بائیوٹک ادویات از خود استعمال کرنے کا انکشاف

51 فیصد افراد کے اینٹی بائیوٹک ادویات از خود استعمال کرنے کا انکشاف

قومی ادارہ صحت نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنا لیا
اسلام آباد..ادویات کے غیر ضروری استعمال سے پاکستان میں بیماریاں بڑھنے لگیں ،51 فیصد افراد کے اینٹی بائیوٹک ادویات از خود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے،وزارت صحت حکام کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ، ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں ادویات کے غیر ضروری استعمال سے سامنے آئی ہیں،اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا بڑا سبب ہے،قومی ادارہ صحت نے اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی روک تھام کیلئے کام کرنا شروع کردیا ہے،اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس روکنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنا لیاہے،وزارت صحت نے تمام فریقین سے مشاورت شروع کردی ہے،اینٹی بائیوٹک ادویات کے محفوظ استعمال کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں