اسلام آباد(سپورٹس ویب نیوز)بی سی سی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجوزہ پیش کردہ ماڈل پر جواب دیدیاچیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کےلیے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کردیا۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام آئی سی سی ایونٹس کےلیے ہائبرڈ ماڈل ہی اپنانے کا فارمولا پیش کیا تھا کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی کےلیے ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھر گرین شرٹس بھی بھارت کا رخ نہیں کریں گے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے حکومت اجازت نہیں دے گی۔تاہم اب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔قبل ازیں بھارت کے علاوہ آئی سی سی کے وفد پاکستان میں سیکیورٹی اور اسٹیڈیمز کی تعمیرات کا جائزہ لے کر جاچکے ہیں لیکن کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، تاہم بھارت نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2025، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اور 2029 کی چیمپیئنز ٹرافی کے علاوہ 2031 کا ون ڈے ورلڈکپ بھی بھارت میں ہی شیڈول ہے۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ اجلاس طلب کرے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایونٹ کی مکمل میزبانی کرنے پر قائم ہے جبکہ ہائبرڈ کی صورت میں دو ٹوک موقف پر قائم ہے کہ 2031 تک تمام ایونٹس جو بھارت میں ہوں گے انہیں بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروایا جائے گا، جس پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔(بشکریہ ایکسپریس نیوز)
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔