سیول ..جنوبی کوریا کے صدر نے گذشتہ شب ملک میں پہلی بار اچانک مارشل لا لگانے کا اعلان کر دیا، فوجی اہلکار کی بندوق پکڑنے والی بہادر کورین خاتون کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی۔ملک میں مارشل لاء کا اعلان ہوتے ہی مسلح فوجی اہلکار قومی اسمبلی میں داخل ہو رہے ہیں، اس دوران ایک عورت بندوق کی نوک پر ان کے سامنے پہلے تو بے بس کھڑی نظرآئی لیکن پھر اس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی اہلکار کی بندوق پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کی۔خاتون آہن گوی رائیونگ نے بتایا کہ میں نے اس وقت کچھ سوچا نہیں تھا، تاہم میں صرف اتنا جانتی تھی کہ ہمیں ملک میں اس مارشل لا اور فوجی اہلکاروں کیاسمبلی میں داخلے کو روکنا ہوگا۔اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کی 35 سالہ ترجمان آہن نے قومی اسمبلی پہنچتے ہی اس کی لائٹوں کو بند کرنا شروع کر دیا کیونکہ ہیلی کاپٹر مسلسل اسمبلی کیی عمارت کے اوپ چکر لگا رہے تھے۔اس نے بتایا کہ جب وہ مرکزی عمارت تک پہنچی تو فوج کے سپاہی حکام، معاونین اور شہریوں کا سامنا کر رہے تھے،جب فوج نے پیش قدمی شروع کی تو میں بھی آگے بڑھی اور اہلکاروں کو روکا۔بہادور خاتوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے بتائوں تو صورت حال پر پہلے تو میں ڈرگئی لیکن اس طرح کے تصادم کو دیکھ کرمیں نے دل میں سوچا کہ میں خاموش نہیں رہ سکتی، مجھے بھی کچھ کرنا ہوگا۔اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے آہن نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا اور مایوس کن ہے کہ یہ اکیسویں صدی میں جنوبی کوریا میں ایسا ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔