اسلام آباد ..اینڈرائیڈ ایپس کے ذریعے سرکاری افسران کو ہدف بناکر ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ این سی ای آر ٹی کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور پر موجود کچھ مشتبہ اپپس پاکستانی آفیشلز کو نشانہ بنانے میں ملوث پائی گئی ہیں، یہ ایپس صارفین کی رضامندی سے ذاتی اور مالی ڈیٹا چوری کرتی ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق ’یہ ایپس میڈیا فائلز، رابطوں کی فہرست، کالز اور پیغام کے لاگز چوری کرنے میں ملوث ہیں،کچھ ایپلی کیشنز پاکستانی صارفین کی ذاتی معلومات کو مالی فوائد کے لیے پیش کرتی ہیں۔این سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ متعدد صارفین نادانستہ طور پر ایپس کو حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں، صارفین صرف مستند ذرائع سے ایپس انسٹال کریں اور غیر ضروری رسائی کو روکنے کیلئے ایپ کی اجازتوں کا باقاعدہ جائزہ لیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا چوری سے بچنے کے لیے مضبوط پاس ورڈ اور ملٹی فیکٹر تصدیق کی جائے، صارفین متعبر اینٹی وائرس اور اینٹی مالویئر سافٹ ویئر انسٹال ضرور کریں۔صارفین کو لوکیشن سروسز ضرورت نہ ہونے پر بند رکھنی چاہیے، صارفین حساس ماحول میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری، سرکاری افسران سائبر سیکورٹی حملوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔