اسلام آباد ..پشتون کمیونٹی کا اسلام آباد پولیس پر اعتماد، سوشل میڈیا کی جھوٹی مہم کا پردہ چاک،اسلام آباد پولیس پر پشتونوں کو ہراساں اور تنگ کرنے کا جھوٹا پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ، اسلام آباد میں مقیم پشتونوں کے بیانات سے پولیس کے حق میں حقیقت کا انکشاف، پولیس کے حق میں بیان سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی کیمپین کا پردہ فاش ہوگیا ، اسلام آباد میں مقیم پشتونوں کے بیانات سے پولیس کے حق میں حقیقت کا انکشاف ہوا ، اسلام آباد میں رہنے والے پشتونوں نے اسلاآباد پولیس کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہ اسلام آباد میں میرے 15 سال ہو گئے ہیں اور پچھلے 3 سال سے یہاں کام کر رہا ہوں ، میں کسی غیر قانونی کام میں شامل نہیں تھا اس لیے مجھے اسلام آباد پولیس نے کسی طرح سے بھی تنگ نہیں کیا، پشتون مزدور نے بتایا کہ الحمدللہ اسلام آباد پولیس ہمارے ساتھ بہت تعاون کرتی ہے، لوئیر دیر سے تعلق رکھنے والے بخت زادہ نے اپنے بیان میں کہاکہ میں یہاں اسلام آباد میں 3 سال سے سبزی فروٹ کا کام کرتا ہوں ،آج تک مجھے اسلام آباد پولیس نے تنگ نہیں کیا، ،پشتون دوکاندار وں کا کہنا تھا کہ میں 24 سال سے اسلام آباد میں کام کرتا ہوں اور پولیس کا رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے ، الحمدللہ ہمارے ساتھ اسلام آباد پولیس والے بہت اچھے ہیں ہمارے ساتھ ہر معاملے میں تعاون کرتے ہیں، میں مردان کا رہنے والا ہوں اور اسلام آباد میں 15 سال سے رہائیش پزیر ہوں، ہم پر امن شہری ہیں اور اسلام آباد پولیس کا رویہ ہمارے ساتھ مثالی ہے، اسلام آباد پولیس سے تعلق رکھنے والے آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف چلنے والی جھوٹی مہم تفریق پھیلانے کے لیے کی جا رہی ہے، پشتونوں کے خلاف کریک ڈاو?ن سے متعلق ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد پشتونوں کی ہے اسلیے ایسی خبروں کا سچ سے کوئی تعلق نہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔