پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف گرینڈاپوزیشن الائنس بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف گرینڈاپوزیشن الائنس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد .. تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے،بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے پر کام شروع کی گئی ،گرینڈ اپوزیشن الائنس میں جے یو آئی،جی ڈی اے سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی جائے گی،گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شاہد خاقان عباسی کو دعوت دی جائے گی،گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے پی ٹی آئی نے ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے،گرینڈ الائنس کے مقاصد میں آئین و جمہوریت کی بحالی مینڈیٹ کی واپسی انسانی حقوق کے تحفظ شامل ہوگا،واقعہ 26 نومبر اسلام آباد کی تحقیقات بھی الائنس کے مقاصد میں شامل ہوگا،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر محمود اچکزئی اور دیگر رہنما اپوزیشن رہنماوں سے رابطے کئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں