ہری پور۔۔وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات اور امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی کمپرمائز نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ہری پور میں افغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ ہری پور میں ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہا کہ ہم ترانہ کسی بھی ملک کا ہو احتراماً کھڑے ہو جاتے ہیں جبکہ افغان نمائندگان نہیں اٹھے جو قابل مذمت ہے جبکہ جرمنی میں پاکستانی فیلگ کو افغانیوں نے بے حرمتی کا نشانہ بنایا یہ لوگ کبھی بھی افغان مہاجرین کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے کبھی آپ کے مخلص نہیں ہو سکتے، ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمیں افغان مہاجرین کو ڈیفینڈ کرنا مشکل ہو جاتا ہے، آپ کی مشکلات کی بنیادی وجہ چند شرپسند ہیں جن کی وجہ سے آپ لوگوں کو بھی مشکالات کا سامنا کرنا ہڑتا ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہمیں احساس ہے آپ جیسے اچھے لوگوں کو ہم بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں گے، ہماری کمشنریٹ اور منسٹری آپ کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ آپ عزت و احترام کے ساتھ واپس جائیں۔انجینئرامیرمقام نے کہا کہ آپ کی ایکسٹیشن کو تین ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دیا ہے، آپ کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں تریجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سمجھائیں کہ ایسا مواد نا پھیلائِیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے آبادکاری کے بارے میں افغان حکومت کو سوچنا چاہیے، پاکستان میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین 45 سال سے موجود ہیں، ہم گزشتہ 45سال سے اپنی زمہ داری نبھا رہے ہیں دنیا کی دیگر قوتیں ان مہاجرین کیلئے اقدامات کرے۔انجینئرامیر مقام نے کہا کہ جو ملک افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں ان کیلئے بھی انٹرنیشنل کمیونٹی اقدامات کرے، باعزت طریقے سے آئے تھے اور باعزت طریقے سے ان کی واپسی ممکن ہو سکے افغان حکومت اس پر سیریس ہوکے سوچے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔