کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی میں بنائے گئے بلوچستان ہاوسز کے نقصان میں چلنے کا انکشاف بلوچستان ہاوس اسلام آباد اور کراچی وزرا ،سرکاری آفیسران ،ریٹائرڈ ملازمین کے دونوں شہروں میں آمد کے مواقع پر چند روز رہائش اختیار کئے جانے کیلئے بنائے گئے ہیں بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے ایک کمرے کا کرایہ دوسرے صوبوں کی نسبت دوگنا زیادہ ہے ۔این این آئی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں قائم بلوچستان ہاوس میں 66کمرے جبکہ بلوچستان ہاوس کراچی میں چار کمرے ہیں بلوچستان اسلام آباد میں 135ملازمین تعینات ہیں جن میں 58کا تعلق دیگر صوبوں سے ہے ، محکمہ نظم نسق کی دستاویزات کے مطابق گذشتہ مالی سال میں بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے اخراجات آٹھ کروڑ ،33لاکھ اور 58ہزار رہے جبکہ آمدنی پانچ کروڑ 84لاکھ 69ہزار رہی اسی طرح بلوچستان ہاوس کراچی کے اخراجات 60لاکھ 60ہزار جبکہ آمدنی صرف 21لاکھ 75ہزار روپے رہی بلوچستان ہاوس اسلام آباد کے ایک کمرے کا کرایہ 4000سے زائد ہے جبکہ پنجاب ہاوس، کے پی کے ہاوس اور سندھ ہاوس کے ایک کمرے کا کرایہ دو ہزار سے زائد نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔