شہداء کے خاندانوں کو سکالرشپ پروگرام سے مستفید کریں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ..وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کو سی ای او (بیف) محمد زکریا نورزئی نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی مجموعی کارکردگی، اصلاحات اور شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ کے تحت شامل مزید پانچ اسکالرشپس کی کیٹبگریز پر بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ2019 سے 2023 تک مختلف یونیورسٹیوں سے 63 لاکھ روپے کی ریکور کئے گئے ہیں صوبائی حکومت بیف کے اس پروگرام کے تحت سالانہ سکالرشپ کی مد میں 2.7 ارب روپے دے رہی ہے سالانہ 6 اسکالرشپس کے علاوہ شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام کے تحت 5 نئے اسکالرشپس بھی دیے جا رہے ہیں جبکہ سول شہداء کے فیملیز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا کوٹہ 400 تک بڑھا دیا گیا ہے بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت 35 ٹرانسجینڈرز کو مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں اسکالرشپ فراہم کی گئی ہے اقلیتوں کے لیے مخصوص 50 اسکالرشپس میں اب تک 37 طلباء اور طالبات انرول ہو چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ضلعوں کے سرکاری اسکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے مختص 180 اسکالرشپس میں سے اب تک 130 فارم جمع ہو چکے ہیں جبکہ100 بہترین یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپ پر عمل درآمد کا اغاز ہو چکا ہے اس کے علاوہ صادق پبلک سکول کے ساتھ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے چکی ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیف میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ بجٹ میں کمی اور رائٹ سائزنگ بھی کی گئی ہے جس سے ادارے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ای او بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی کارکردگی کی تعریف کرتے کہا کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ای او کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اسی طرح سے بہترین کام سر انجام دیں تو گورننس بہتر ہوتی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے شہداء کے خاندانوں کو اس اسکالرشپ پروگرام سے مستفید کریں گے معاشرے کا وہ طبقہ جو کسی بھی وجہ سے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گیا ہے اس پروگرام سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکالرشپ پروگرام کے تحت کچھ اسکالرشپ صوبے کے شہداء کے ناموں سے منسوب کی جائے گی اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلا تفریق طلباء اور طالبات دونوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ ہی ایک توانا سماج کی علامت ہیاجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور سی ای او بیف محمد زکریا نورزئی سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔