کراچی، پولیس وردی میں ملبوس ملزمان شہری سے 2ہزار ڈالر چھین کر فرار

کراچی، پولیس وردی میں ملبوس ملزمان شہری سے 2ہزار ڈالر چھین کر فرار

15فائیوپراطلاع کرنے کے باوجود پولیس آدھے گھنٹے تک نہیں پہنچی
کراچی ۔۔پولیس وردی پہنے ملزمان شہری سے 2 ہزار ڈالر چھین کر فرار ہو گئے۔شہرقائد میں پولیس وردی پہنے ملزمان وارداتیں کرنے لگے۔ شارع پاکستان ہاشم شاپنگ سینٹرکے قریب پولیس وردی میں ملبوس2ملزمان شہری سے2ہزار ڈالرچھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا۔گلبرگ تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں ہونے والی اس واردات کامقدمہ متاثرہ شہری تجمل حسین ولد محمد خان کی مدعیت میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی گئی ۔متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ شارع پاکستان ہاشم شاپنگ سینٹر کے قریب پولیس وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے اسے تلاشی کے بہانے روکا اورتلاشی کے دوران میرے پاس موجود 2ہزارڈالرچھین لئے۔شہری کے مطابق دستگیر میں واقع بینک سے اپنے بھائی رفیق کے اکائونٹ سے 2ہزار امریکی ڈالر نکلوائے اور کرنسی تبدیل کرنے کیلئے شارع پاکستان ہاشم شاپنگ سینٹر کے قریب واقع منی ایکسچینج جا رہا تھا کہ ہرے رنگ کی گاڑی میں سوار پولیس وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے2 ہزار ڈالر چھینے اور گاڑی واٹر پمپ کی جانب دوڑا دی۔ انہوں نے بتایا کہ 15فائیوپراطلاع کرنے کے باوجود پولیس آدھے گھنٹے تک نہیں پہنچی ۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نیواردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں