پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کی شہادت، عمران خان، اہلیہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کی شہادت، عمران خان، اہلیہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

نی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف تہرے قتل کے مقدمہ کی سیل ایف آئی آر منظرعام پر آگئی ہے
اسلام آباد ۔۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی، سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج کرلیا گیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف تہرے قتل کے مقدمہ کی سیل ایف آئی آر منظرعام پر آگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 26 نومبر کی رات کو ایک گاڑی کی ٹکر سے رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ وفاقی دارالحکومت کے تھانے رمنا میں درج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی سیل ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام واردات کی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں