ڈرمہ’ ’ ارطغرل غاز ی‘ ‘ پر ناظرین نے خاص توجہ دی، دنیا بھر کے شائقین کے برعکس پاکستانی شائقین سے زیادہ محبت ملی
جدہ ۔۔شہرہآفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگینآلتان نے ’ارطغرل غازی‘ کی عالمی شہرت کا سہرا پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے سر سجا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگینآلتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں انگینآلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غاز ی ‘ پر ناظرین نے خاص توجہ دی لیکن اس ڈرامے کو ترکیے اور دنیا بھر کے شائقین کے برعکس پاکستانی شائقین سے زیادہ محبت ملی۔انگینآلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں بے حد مقبول رہی، اس کردار کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا، دنیا بھر کے ناظرین ایک دوسرے سے مماثل ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان میں یہ پسند ایک منفرد قسم کی ہے۔دوران گفتگو انگینآلتان نے ارطغرل غاز ی کے کردار سے اپنی ذاتی زندگی پر پڑنے والے ا ثر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کردار نے مجھے تبدیل کرنے کے بجائے خاصا متاثر کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میرے لیے ہر کردار اہم ہے لیکن ارطغرل خاص تھا کیونکہ اس نے مجھے پوری دنیا میں مقبولیت بخشی‘۔مزید برا?ں انگینآلتان نے مستقبل میں جدید ترکیے کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔