پہلا میچ آرسنل اور ایورٹن‘دوسرا میچ لیورپول اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا
لندن..انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو) مزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ آرسنل اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ لیورپول اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اینفیلڈ ،لیورپول کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں لیسٹر سٹی اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ وولور ہیمپٹن اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔لیگ میں کل ہفتہ کا پانچواں اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا ا?غاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔