اسلام آباد..پاکستان شوبز کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے ناصر ادیب کے دیئے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شرسے باقی مخلوق محفوظ ہوں۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک انٹرویو میں ریما سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس میں انہوں نے ریما کے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہیروئن کی تلاش میں ہیرا منڈی گئے تھے مگر انہوں نے ریما کو مسترد کر دیا تھا۔ناصر ادیب کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی جس کے بعد اداکارہ مشی خان، انعم عبید اور صنم جنگ سمیت کئی شوبز شخصیات نے ناصر ادیب کے اس بیان پر سخت ردعمل دیتے ہے اس کی مذمت کی تھی۔ اداکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس کو ناصر ادیب کے بیان کے ردعمل کے طور پر اس معاملے سے جوڑا جارہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شرسے باقی مخلوق محفوظ ہوں۔ ریما خان کے اس پوسٹ پر مداحوں نے انہیں بیحد سراہا اور ان کی تحمل مزاجی کی تعریف کی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔