کراچی ..پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف جلد بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں، وہ ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم کٹر کراچی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔کٹر کراچی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، اس فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور سید جمیل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ مداحوں کو اس پروجیکٹ کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔کٹر کراچی کے ٹریلر کو دیکھ کر اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی کراچی کے تاریک اور حقیقت پسندانہ ماحول کر گرد گھومتی ہے۔ فلم کے مناظر میں کراچی کی ثقافت کی ایک کی جھلک نظر آتی ہے۔عمران اشرف اس فلم میں ایک مافیا باس کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، جو روشنیوں کے شہر پر حکمرانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دوسری طرف طلحہ انجم اپنے مقام کے دفاع کے لیے آخری حد تک لڑنے کو تیار دکھائی دیتے ہیں۔ فلم میں کنزہ ہاشمی کا انداز بھی روایتی کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔ٹریلر دیکھ کر شائقین کے مطابق انہیں فلم کی کہانی کی شدت، کرداروں کی گہرائی اور کراچی کے گلی کوچوں کی عکاسی نے متاثر کیا ہے۔یاد رہے کہ فلم کراچی20 دسمبر 2024 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔