سبی،چار روزہ معلوماتی گرلز گائیڈ کنویس کیمپ چار روزہ اختتام پذیر

سبی،چار روزہ معلوماتی گرلز گائیڈ کنویس کیمپ چار روزہ اختتام پذیر

سبی(نامہ نگار) چار روزہ معلوماتی گرلز گائیڈ کنویس کیمپ چار روزہ اختتام پذیر ہوگیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں منعقدہ گرلزگائیڈ کنویس کیمپ میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے حصہ لیا اختتام تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سبی تھے تفصیلات کے مطابق چار روزہ گرلز گائیڈ کنویس کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ ہوۓ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو, پی ایس ڈپٹی کمشنر ابی فہیم احمد قریشی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے گورنمنٹ گرلزہائی سکول میں گرلز گائیڈ کنویس کیمپ کے انچارج شازیہ خرم, پرنسپل سکول ودیگر اساتذہ نے مہمان خاص ودیگر کا استقبال کیا گرلز گائیڈ انچارج شازیہ خرم نے مہمان خاص ودیگر کو گرلز گائیڈ کنویس کیمپ میں لگاۓ گۓ مختلف کیمپس کا دورہ کرایا اور لگاۓ گۓ کیمپس کے مقاصد سے تفصیلی آگاہی دی ڈپٹی کمشنر سبی, ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو کاکہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر روز مرہ کے سرگرمیوں میں حصہ لینا وقت کی اہم ضرورت ہے گرلز گائیڈ نے ہمیشہ طالبات کو قدرتی آفات ودیگر سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے تیار کیا ہے کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے اور فوری امداد دینے کے لیے گرلز گائیڈ کی جانب سے مختلف تقریبات خوش آئند اقدامات ہیں اس طرح کے تقریبات سے ہماری طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں میں مشغول رہتی ہیں جن سے براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے آخر میں ڈپٹی کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے گرلز گائیڈ کےطالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں