نئی دہلی..بھارت کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو نے منگنی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ پسرلا وینکٹا سندھو نے وینکٹا دتا سائی سے منگنی کی ہے جو کہ آئی ٹی ماہر ہیں اور ان کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے۔پسرلا وینکٹا سندھو نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں جس کے بعد انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پسرلا وینکٹا سندھو اور وینکٹا دتا سائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو ادے پور میں شادی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پسرلا وینکٹا سندھو شادی کے کچھ وقت بعد اپنی ٹریننگ کا دوبارہ آغاز کریں گی۔ان کے والد نے بتایا کہ دونوں خاندان ایک دوسرے سے اچھی طرح واقف ہیں، شادی کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہوا۔ بیٹی اور ان کے منگیتر نے شادی کی تاریخ کا انتخاب کیا کیونکہ سندھو اگلے سال شروع ہونے والے ایونٹس کی ٹریننگ اور مقابلوں میں مصروف ہو جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پسرلا وینکٹا سندھو نے 2016 کے اولمپکس میں چاندی اور 2020 کے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔