زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے کے اثرات بھی مرتب ہوئے
کراچی۔۔نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 2 فیصد گھٹنے کے باعث روپیہ پر بالواسطہ دبا بڑھنے سے منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھا کے بعد ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 07 پیسے کی کمی سے 278روپے 10پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی و بیرونی نوعیت کی ادائیگیوں کے لیے ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 278روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 279روپے 23پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے کے اثرات بھی مرتب ہوئے۔ پاکستان کے حقیقی موثر شرح تبادلہ بڑھنے سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ درآمدات سستی اور برآمدات کی لاگت زیادہ ہوگئی ہے۔زرمبادلہ کی مارکیٹوں نے کرنٹ اکانٹ 10سال کی بلند سطح پر سرپلس ہونے کو نظرانداز کیا حالانکہ کرنٹ اکانٹ سرپلس ہونے سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ذرمبادلہ کی مارکیٹوں اور سسٹم میں ڈالر کی وافر سپلائی موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔