مختلف مکاتب فکر ساتھ ، تفریق ڈالنے والے اصل دشمن کو تلاش کرنا ہوگا،مولانافضل الرحمن

مختلف مکاتب فکر ساتھ ، تفریق ڈالنے والے اصل دشمن کو تلاش کرنا ہوگا،مولانافضل الرحمن

مدارس مخالفین ناکام ہونگے، ان کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ،علما کو آپس میں لڑا یاجارہاہے ،جمامعہ اسلامیہ میں طلباء سے خطاب
اسلام آباد،، سربراہ جے یوآئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مختلف مکاتب فکر ساتھ ہیں، تفریق ڈالنے والے اصل دشمن کو تلاش کرنا ہوگا۔ سربراہ جے یوآئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے جامعہ اسلامیہ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج مدارس پر ایک مشکل ضرورہے لیکن انشاء اللہ اللہ ہمیں کامیابی دے گا۔انہوںنے کہاکہ مدارس مخالفین ناکام ہونگے، مخالفین کا موقف اصولی ،آئینی اور قانونی لحاظ سے کمزور ہے،علما کو آپس میں لڑا یاجارہاہے مگروہ بھائی بھائی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں ہم مختلف مکاتب فکر کو اپنے ساتھ ملائے ہوئے ہیں،اصل دشمن کو تلاش کرنا ہے کہ ہمارے درمیان تفریق کون ڈال رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں