اسلام آباد.. صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پارلیمانی تعاون، اعلیٰ سطحی تبادلیبڑھانے کی ضرورت ہے، پارلیمانی تعاون سے پاک-سعودی عرب برادرانہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے، صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیااور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاک-سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے۔صدر نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے، اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان فلسطین، لبنان اور شام سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے،صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں، فریقین کا دیرینہ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط، اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زوردیا۔چیئرمین شوری کونسل نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔چیئرمین شوریٰ کونسل نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔