سبی(نامہ نگار)کسان کے عالمی دن کے موقع پر سبی اسکاؤٹس بلوچستان کی جانب سے میر چاکر خان یونیورسٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سبی سکاؤٹس برگیڈیئر عمر الطاف تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ,ونگ کمانڈر سلطان کورٹ شہزاد احمد، وائس چانسلر میر چاکر خان یونیورسٹی جان وش بلوچ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مصطفی گورگیج,چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع سبی سردار ابراہیم خان باروزئی, سینیئر رہنما زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع سبی ملک محمد رفیق سیلاچی،سردار عبید اللہ لونی ،ملک ظفر باگرانی، مللک مجیب خان دہپال ،سردار صمد نو دھانی، سردار انور لونی،سردار زادہ شاندار خان باروزئی ،اسد فیروز سیلاچی، سبی یوتھ اتحاد کے صدر عرفان احمد لاشاری، یوتھ رکشہ یونین کے صدر محمد حسین مری اور یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔سیمینار سے مختلف شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمیندار اس مہنگائی کے دور میں نان شبینہ کا محتاج ہو کر رہ گیا ہے کسان کی فصلیں موسمی حالات کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئی ہیں جس سے وہ قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے حکومتی سطح پر خاطر خواہ توجہ نہ ہونے کی وجہ سے مزید کسان کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔مقررین نے سبی اسکاؤٹس ایف سی بلوچستان کی جانب سے کٹمنڈائی اور تلی میں کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز کی فراہمی کے پروجیکٹ کو بھی سراہا اور کٹمنڈائی اور تلی کے زمینداروں نے کمانڈر سبی سکاؤٹس برگیڈیئر عمر الطاف صاحب سے درخواست کی کہ تلی اور کٹمنڈائی کے کسان کی فصلیں موسمی حالات کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئی ہیں جس کے لیے سولر کی قسط نہ لی جائے بلکہ کسانوں کو ریلیف فراہم کر کے قسط لینے کا دورانیہ بڑھایا جائے۔جبکہ زمیندار ایکشن کمیٹی ضلع سبی کے سولرائزیشن کے بارے میں سردار ابراہیم خان باروزئی نے بتایا کہ انشاءاللہ جلد زمینداروں کے اکاؤنٹ میں پیسے ا جائیں گے جو کہ ایک بہت بڑا اقدام ہوگا ماضی میں کبھی بھی سبی کے زمینداروں کے لیے 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم آج تک کسی نے نہیں لائی۔اخر میں تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سبی سکاؤٹس برگیڈیئر عمر الطاف صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد سے ہمیں کسانوں کے مسائل کے بارے میں بہت سی معلومات ملی جس کو انشاءاللہ جلد عملی جامع پہنایا جائے گا اور سول لائن ڈیپارٹمنٹس کی کارکردگی کو بھی پہلے سے اور بہتر کیا جائے گا اور کسانوں کو بہترین انداز میں ریلیف فراہم کیا جائے گا جبکہ کٹمنڈائی اور تلی کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی.
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔