رپورٹ.ڈسٹرکٹ صحبت پور وزیر احمد تھہیم۔ صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات میر سلیم احمد خان کھوسہ کے خصوصی فنڈز سے ایکسیئن بی اینڈ آر ون میر جہانگیر خان کھوسہ نے مختلف زیر تعمیر بلیک ٹاپ روڈز کا دورہ کیا اس کے ہمراہ ایس ڈی اوز و ٹھیکیداران تھے ایکسیئن میر جہانگیر خان کھوسہ نےآفیسران و ٹھیکیداروں کو تاکید کی کہ کام کے معیار اور رفتار کو بہترین انداز میں جاری رکھ کر تمام روڈوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے تعمیراتی کام کی میں خود کڑی نگرانی کر رہا ہوں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے اور سست روی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ صحبت پور شاہراہوں کے نیٹ ورک کی تعمیر سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی اور زراعت کو فروغ ملنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے شاہراہوں کی خستہ حالی کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات سے قیمتی جانیں اور مالی نقصان ہو رہا ہے ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے نہ صرف سفر محفوظ ہوگا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نے ضلع صحبت پور میں درجنوں شاہراہوں کی تعمیر شروع کرنے کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صحبت پور سٹی میں چالیس فٹ چوڑی روڈ بنا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں عوام کو پید چلنے پھرنے میں بھی سہولت میسر ہو چکی ہے
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔