اسلام آباد ۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی جانب سے میڈیا پر بیان جاری کرنے یا ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کے مجاز نہیں ہیں۔گزشتہ ورز اس حوالے سے باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات کے دوران عمران خان نے پارٹی امور کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور پارٹی چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ فواد چوہدری سے عوامی طور پر علیحدگی اختیار کرلیں کیونکہ وہ پہلے ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔اس حوالے سے جب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے خود انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ پارٹی کے موجودہ عہدیداروں کی جانب سے ان پر کی جانے والی کسی بھی تنقید کا جواب نہ دیں۔انہوںنے کہاکہ جب تک میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرتا اور وجہ نہیں جانتا، میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ موجودہ عارضی عہدے داروں کی جانب سے کسی بھی تنقید یا بیان کا جواب نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ گوہر خان یا سلمان راجا میرے موقف کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔