وفاق عوام دشمن اقدامات کے ذریعے حقوق پامال کررہی ہے،علامہ داد محمد فریادی

وفاق عوام دشمن اقدامات کے ذریعے حقوق پامال کررہی ہے،علامہ داد محمد فریادی

کوٸٹہ (علی نواز ابڑو) اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ فخراہلسنت علامہ دادمحمد فریادی دامت برکاتہ العالیہ نے وفاقی حکومت کے جانب سے وزاتوں، اداروں اور ہزاروں أسامیوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ وفاقی و پنجاب حکومت عوام دشمن اقدامات کے ذریعے حقوق پامال کررہی ہے پنجاب اسمبلی کے ہر رکن کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھاکر 4 لاکھ کرنے سے جعلی حکومت کی اپنے مفادات کے گرد طواف کی اصیلت ظاہر ہوچکی ہے صوباٸی وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے 9 لاکھ 60 ہزار کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں جس پر پاکستانی عوام فارم 47 کی جعلی حکومت کو شرمناک مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف راٸٹ ساٸزنگ کمیٹی کے ذریعے وزارتیں ختم کی جارہی ہیں اور وزاراتوں کے ادارے بند کررہے ہیں تو دوسری طرف عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلٸے أسامیاں مشتہر کرنے کی بجاٸے ہزاروں أسامیوں کو ختم کیا جارہا ہے جو نوجوان نسل کے ساتھ کھلی زیادتی اور انھیں معاشرتی براٸیوں کی طرف دکھیلنے کے مترادف ہے ایسی ناکام پالیساں نوجوانوں کو نفرت اور بغاوت کی طرف لے جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی لوٹ مار کرنے والے جعلی حکمرانوں سے بیزار ہیں انکو لانے والے اور حزب اقتدار و حزب اختلاف سب ہی ملک و قوم کو لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ایک طرف وزارتیں اور ادارے ختم یا انکی نجکاری کی تجاویز دیکر 50 ہزار تک ملازمین کی تعداد میں کمی ہوگی تو دوسری طرف ملک کی اشرافیہ اپنے مفادات کی تکمیل کیلٸے عوام کو قربانی کا درس دیکر انکا معاشی قتل عام کرتے رہیں گے جس کی جتنی مزمت کی جاٸے کم ہے ہم پالیسی ساز اداروں اور عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک و قوم کی بہتری کیلٸے محدود وسائل کو برٶے کار لایا جاٸے اور عوام دشمن پالیسوں کو ترک کرکے بڑھاٸی جانے والی وفاقی و پنجاب اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس لی جاٸیں تاکہ ملک میں انصاف کی بالادستی قاٸم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں