جے پور۔۔بارہویں پاس نوجوان نے اپنے شاطر دماغ کا استعمال کرتے ہوئے ملک بھر میں آن لائن 750 روپے کی اسکیم بیچ کر خوب پیسے کمالیے۔بھارتی ریاست راجستھان کے بھیلواڑا میں پولیس نے 12ویں پاس نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر آن لائن دھوکہ دہی کے الزامات ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پورے بھارت میں سیکڑوں لوگوں کو 750 کی ایک اسکیم کے تحت دھوکہ دیا تھا اور انہیں لوٹا۔بھیم گنج پولیس نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے بعد گزشتہ 18 ماہ میں ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے کافی امیر ہوگیا، نوجوان کے اکاونٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران حیران کن ٹرانزیکشن کی گئی۔نوجوان کے خلاف مہاراشٹر، ادیشہ اور اتراکھنڈ میں شکایات درج کی جاچکی ہیں، پولیس اسکی مالی معاملات کی تفتیش کر رہی ہے۔تفتیش کے دوران پولیس نے نوجوان کے قبضے سے 29 ڈیپٹ اورکریڈیٹ کارڈ، 9 اسکینرز، 11 بینک کے چیک بکس، 23 پین ڈرائیوز، 9 اسکینرز، ایک کارڈ ریڈر، 5 سم کارڈز، تین سیلس اور دیگر کاغذات ضبط کئے ہیں۔پولیس آفیسر جتین جین نے بتایا کہ ایس پی دھرمیندر سنگھ کی نگرانی میں بھیلواڑا میں سائبر فراڈ کوختم کرنے کیلئے آپریشن اینٹی وائرل نافذ کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران انمول نگر کے رہائشی وحید حسین نامی نوجوان کو پکڑا گیا۔انھوں نے بتایا کہ 2022 میں سائبر مجرم بنٹی بابا نے وحید کو ٹریننگ دی تھی، بعدازاں وحید نے فیک سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے اور لوگوں کو فیک ویب سائنٹس کا اشتہار دینے کی شروعات کی۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔