کوٸٹہ (نامہ نگار) اتحاد اہلسنت پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ علی نواز القادری مدظلہ لعالی نے سید ربنواز شاہ کی ارباب کرم خان روڈ پر ڈاکوٶں کی جانب سے موبائل چھینے کے دوران ہلاکت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوٸے کہا ہے کہ سید ربنواز شاہ کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جاٸے سید ربنواز شاہ کی دن دہاڑے ارباب کرم خان روڈ پر ہلاکت صوباٸی و ضلعی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے قیام امن کی بحالی میں صوباٸی و ضلعی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے فارم 47 کی پیداوار مصنوعی حکومت عوام کو تحفظ تک فراہم نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے چور، ڈاکو اور لیٹرے جہاں چاہتے ہیں لوگوں کو لوٹ کر، مار کر اور اغواء کرکے بأسانی فرار ہوجاتے ہیں حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں أرہی انہوں نے کہا کہ قیام امن کے دعویداروں پر سید ربنواز شاہ کا قتل قرض ہے امن و امان کو برقرار رکھنا صوباٸی و ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگاٸے گٸے کیمروں کے ذریعے سید ربنواز شاہ کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے میں معاونت مل سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے دعویدار کوٸٹہ شہر سمیت دیگر اضلاع میں جراٸم کی روک تھام کیلٸے سنجیدہ اقدامات کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت ممکن بناٸیں کرانی سے تعلق رکھنے والے سید ربنواز شاہ کے قتل پر اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیکر جامع تحقیقات کا أغاز کیا جاٸے اور ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا جاٸے جبکہ قانونی کارواٸی کے ذریعے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاٸے بصورت دیگر کوٸٹہ سمیت صوبے بھر کے دیگر اضلاع میں شدید احتجاج کیا جاٸے گا۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔