عوامی نمائندے عوام کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،فرح عظیم شاہ

عوامی نمائندے عوام کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،فرح عظیم شاہ

کوہٹہ ..بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں بی اے پی کی رکن فرح عظیم شاہ نے کہا کہ حکومت کے بہتر اقدامات کو سراہنا بھی چاہیے عوام مایوس ہیں عوامی نمائندے عوام کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

جبکہ پبلک اکائونٹس کے چیئر مین اصغر علی ترین ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ، خیر جان بلوچ نے محکمہ تعلیم، آواران میں گھروں کی تعمیر، جھالاوان میڈیکل کالج ،کوئٹہ ڈیوپلمنٹ پیکج سمیت دیگر منصوبوں کو پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ذریعے کرنے کے عمل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی کا لفظ کسی قانون یا آئین میں نہیں محکموں کے ہوتے ہوئے پی ڈی تعینات کر کے منصوبوں کی لاگت کو اربوں روپے تک لے جایا جاتا ہے ۔

اجلاس میں سپیکر نے ایوان کو آگا ہ کیا کہ کیسکو چیف کو 30 دسمبر کو سپیکر چیمبر میں طلب کیا ہے جبکہ بعض ارکان نے بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی بلاک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جس پر سیکرٹری مواصلات وتعمیرات کو 31دسمبر کو 1بجے طلب کرلیا ہے ۔بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 30 دسمبر کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں