کوہٹہ ..بلوچستان اسمبلی کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی رکن کلثوم نیاز نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وفاق کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی وجہ سے شورش زدہ رہاہے ۔
بلوچستان کو ہر میدان میں نظر انداز کیاگیاہے ، روئیوں کی وجہ سے لوگوں کا وفاق سے اعتماد اٹھ گیاہے نواب اکبر بگٹی تو پاکستان کے حامی تھے مگر وہ بھی پہاڑوں پرجانے کو مجبور ہوئے ، وفاقی اپنا منفی روئیہ ترک کرے۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن ڈاکٹر نواز کبزئی نے کہا کہ بیونک ہسپتال کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہاں میرضونسے ادویات کی مد میں پیسے لئے جارہے ہیں لہٰذا حکومت فنڈز کے اجراء کو یقینی بنائے۔
اسپیکر نے رکن کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر معاملہ ایوان میں لائیں ۔