کوئٹہ.. گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی سینئر رہنماء فاطمہ خان کاکڑ ودیگر نے ملاقات کی ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما صوبائی وزراء میر سلیم خان کھوسہ ،میر شعیب نوشیروانی ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اختر بی بی ،شیخ زرک خان مندوخیل موجود تھے ۔
مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی جانب سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل نے خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواتین بہادر ہیں جنہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیاہے خواتین کا سیاسی وسماجی حوالے سے کردار معاشرے کی ترقی وخوشحالی کیلئے بہترین رہاہے صوبے کے اجتماعی مسائل میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے بہت سے مسائل ایسے ہیں۔
جن میں خواتین کی موجودگی لازمی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواتین ونگ معاشری امور کے علاوہ خواتین کودرپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرے تاکہ ان مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکے ۔