بلوچستان شدید سردی، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 تک ریکارڈ

بلوچستان شدید سردی، قلات اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 تک ریکارڈ

کوئٹہ..صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے سے بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیامحکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

جبکہ سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 8 تک ریکارڈ کیا گیاکوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے کے باعث سٹرکوں اور سیوریج کا پانی جم گیا جبکہ نوکنڈی 4،سبی 3،جیونی 9، تربت 10،گوادر میں سے کم سیکم 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دھند چھائی رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں