کوئٹہ ، ٹریفک پولیس کی غیرقانونی رکشوں کیخلاف کارروائی ،مزید9رکشوں کو قبضے

کوئٹہ ، ٹریفک پولیس کی غیرقانونی رکشوں کیخلاف کارروائی ،مزید9رکشوں کو قبضے میں لے لیاگیا

کوئٹہ میں ٹریفک پولیس نے غیرقانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مزید9رکشوں کو قبضے میںلے لیا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن و چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حمزہ شفقات کی ہدایت پرسیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی اور ایس پی ٹریفک پولیس سٹی سرکل شبانہ حبیب کی نگرانی میں ٹریفک پولیس نے عدالتی حکم پر ملینیم مال کے قریب غیرقانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید9غیرقانونی کشوں کو دفعہ 115کے تحت قبضے میں لے لیا جس میں ایک پولیس ملازم کارکشہ بھی شامل ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 37رکشوں کے چالان بھی کئے گئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی نے کہا کہ عدالتی احکامات پر کوئٹہ شہر میں غیرقانونی رکشوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں