کوئٹہ..میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر میر نور اللہ خان موسی خیل نے کہا ہے کہ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی اس وقت سول ہسپتال کوئٹہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے ہسپتال آنے والے مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر لیبر روم میں الٹرا ساونڈ مشین، کارڈیک ڈپارٹمنٹ میں ای سی جی مشین، سرجیکل آئی سی یو میں سکشن مشین اور آکسیجن پوائنٹس کے لیے سامان، شعبہ حاد ثات میں طبی آلات کی اسٹرلائزیشن کے آٹو کلیو مشین، لیبارٹری میں مختلف تشخیصی ٹیسٹ کے لیے کیمیکلز، مختلف وارڈز کے لیے انورٹرز ایرکنڈیشنز، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں ایکسرے مشین کے لیے یو پی ایس، اوپی ڈی میں مریضوں کے بیٹھنے کے لیے 250 کرسیاں معلومات کے لیے ایل ای ڈی سکرین، اوپی ڈی اور استقبالیہ کے لیے وہیل چیئرز، واٹر فلٹر پلانٹ، گیسٹرو ڈپارٹمنٹ میں اینڈوسکوپی مشین فراہم کر دیے اور انتہائی قلیل مدت میں اینجیو گرافی مشین، ڈینٹل یونٹس کی مرمت کی گئی اور اوپی ڈی میں مریضوں کی معلومات و رہنمائی کے لیے ر یسپشن کاونٹر کی فعالیت اور ہسپتال کے تمام اسٹریچرز پر فوم لگاے دیے گئے رواں ماہ میں سول ہسپتال کوئٹہ کی اوپی ڈی میں 83000 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا جس میں 2670 مریض داخل ہوئے جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں 986 آپریشن، 2600 ایکسرے ، 4303 الٹراساونڈ, 465 سی ٹی سکین، 605 ایکو، 18 اینجیوگرافی اور 118 اینڈوسکوپی کیے گئے عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے وہ سول ہسپتال کوئٹہ میں علاج و معالجے کے لیے روزانہ آتے ہیں سول ہسپتال کوئٹہ کے جنرل سرجنز، نیورو سرجنز، فزیشن آرتھوپیڈک سرجنز ،ای این ٹی سرجنز میگزوفیشل سرجنز، پیڈز سرجنز، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر معاونین عملہ اپنے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔