کوئٹہ..بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں آل تفتان کوچز بس ٹرانسپورٹرز الائنس کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ تفتان شاہراہ بین الاقوامی شاہراہ ہے،جہاں ہزاروں گاڑیوں روزانہ آتی جاتی ہیں وہاں پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ عوام کو بھی سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کوئٹہ سے نوشکی تک 140کلو میٹر کے صفر میں چھ سے زائد چیک پوسٹیں قائم ہیں جن پر چیک کے دوران دو گھنٹے کا سفر 4سے 5گھنٹے میں طے کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے ساتھ سے سمگلنگ کے نام پر ٹرانسپورٹرز کی مسافر بسوں کو تحویل میں لینا بھی قابل مذمت عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہونے کے ناطے بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہے گی ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کئے جائیں پارٹی ہر فورم پر ٹرانسپورٹرز، پیرا میڈیکس سمیت جن جن شعبہ ہائے زندگی کے افراد احتجاج پر ہیں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔