چائنا نے یو اے ای تک پاکستان کے راستے تجارتی سامان کی ترسیل شروع کردی

چائنا نے یو اے ای تک پاکستان کے راستے تجارتی سامان کی ترسیل شروع کردی

گلگت۔۔چین نے پاک چائنا انٹرنیشنل بارڈ گلگت (سوست) سے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت خلجی ممالک کو تجارتی سامان کی فراہمی کا آغاز کردیا این ایل سی کے کنٹینرز الیکٹرانک الات اوردیگر سامان لیکر جبل علی پورٹ دوبئی روانہ ہوگئے سی پیک پروجیکٹس مینجمنٹ سروسز کے چیئرمین سید اسلم شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے پاکستان کے راستے ٹی آئی آر کے تحت تجارتی سرگرمیوں کا آغاز نہ صرف دونوں ممالک بلکہ تاجربرادری کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ خجراب پاس پاک چائنا بارڈر سال بھر فعال ہونے کی وجہ سے سی پیک منصوبے کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اب کاشغر(چائنا)سے دوبئی سمیت خلجی ممالک کو نہایت مختصر وقت یعنی آٹھ روز تجارتی کنٹینرز پہنچ سکیں گے جبکہ کراچی پورٹ سے جبل علی پورٹ سمندری راستے دو دن کا سفر ہوگاجبکہ کاشغر سے دوبئی بذریعہ سمندری راستے30دن کا سفر تھا اب نہ صرف فاصلے سمت گئے بلکہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ چین سے خلجی ممالک تک تجارتی نقل و حرکت مختصروقت اور کم لاگت میسر ہوگئی ہے ان سرگرمیوں سے گلگت سمیت پورے پاکستان میں بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ وطن عزیز میں خوشحالی کا دور آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت کا سوست ڈرائی پورٹ پہلے موسم سرما میں بند ہوجاتا تھا مگر اب حکومت پاکستان اور چائنا نے سال بھر جاری رکھنے کے انتظامات کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں