خواجہ معین الدین چشتی عرس: بھارت کا 400 پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

خواجہ معین الدین چشتی عرس: بھارت کا 400 پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار

اسلام آباد(جہان امروز )بھارت نے 400 پاکستانی زائرین کو خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کیلیے ویزے دینے سے انکار کردیا۔

بھارت کی جانب سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو ویزے دیے گئے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عرس میں شرکت کے لیے 500 پاکستانی زائرین کا کوٹا مقرر ہے۔ 100 زائرین کل واہگہ کے راستے اجمیر شریف روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں