ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات)اسلام آباد میں سپردِ خاک

ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات)اسلام آباد میں سپردِ خاک

اسلام آباد(جہان امروز)ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات)اسلام آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ائیر کمانڈر (ریٹائرڈ) سجاد حیدر نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھرپور حصہ لیا ۔

آپ 1965 کی جنگ میں پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملے کی قیادت کے لیے مشہور تھے۔جنگ کے دوران پیشہ ورانہ قابلیت اور بہترین حکمت عملی کے تحت آپ نے 4 بھارتی طیارے اور 11 بھارتی ٹینک بھی تباہ کئے۔ائیر کمانڈر (ریٹائرڈ) سجاد حیدر کتاب فلائٹ آف دی فالکن کے مصنف بھی تھے۔

ائیر کمانڈر (ریٹائرڈ) سجاد حیدر کی نماز جنازہ کرکٹ گراؤنڈ، ائیر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ادا کی گئی اور پھر انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں