📢 اہم تفصیلات:
چین نے ہوتان پریفیکچر میں لداخ کے کچھ حصے شامل کر کے دو نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔
نئی کاؤنٹیز:
ہیان کاؤنٹی (مرکز: ہونگلیو ٹاؤن شپ)
ہیکانگ کاؤنٹی (مرکز: زیڈولا ٹاؤن شپ)
ان کاؤنٹیوں میں اکسائی چن کا بڑا حصہ شامل ہے، جس پر بھارت چین پر غیر قانونی قبضے کا الزام لگاتا ہے۔
🤔 مودی حکومت کا ردعمل:
مودی حکومت نے چین کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت اور چین نے ہمالیائی سرحدی تنازعے پر کھلے الفاظ میں اعتراض کیا۔
🗨️ چین کا مؤقف:
چینی دفاعی ترجمان کے مطابق، سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم ہے۔
⚔️ پس منظر:
2020 میں لداخ میں سرحدی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔
بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے اس اقدام سے خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ ہے۔
💬 ماہرین کی رائے:
بھارت کا واویلا دراصل خطے میں اپنی بالادستی کے خواب کو لگے دھچکے کا ردعمل ہے۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے، اور اب چین کے ہاتھوں خود ایسی صورتحال کا شکار ہو رہا ہے۔
#بھارت_چین_تنازع #لداخ #سرحدی_کشیدگی #عالمی_سیاست