واشنگٹن (جہان امروز)حکام نے بتایا ہے کہ ڈیلاس کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتش زدگی سے 500 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر چھوٹے پرندے تھے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیلاس فائر ریسکیو کے ترجمان جیسن ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ شمال مغربی ڈیلاس میں پلازہ لیٹینا میں پالتو جانوروں کی دکان میں موجود 579 جانور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے مر گئے۔
ایونز نے کہا کہ آگ کے شعلے ہرگز جانوروں تک نہیں پہنچے۔ چوزے، ہیمسٹر، دو کتے اور دو بلیاں بھی مر گئیں۔ وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے تقریبا دو گھنٹے لگے اور تقریبا 45 امدادی کارکنان نے کارروائی میں حصہ لیا۔
ایونز نے کہا، اگرچہ ڈی ایف آر کے اہلکاروں نے بچا کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے دکان میں موجود تمام جانور دھوئیں کے باعث دم توڑ گئے۔آگ لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
ایونز نے کہا کہ بڑے اور ایک منزلہ شاپنگ سینٹر کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا جس میں جزوی طور پر منہدم چھت بھی شامل تھی۔شاپنگ سینٹر میں متعدد چھوٹے کاروبار کیے جاتے ہیں اور اس کے فیس بک پیج پر بیان کیا گیا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں لوگ کھانے کے لیے جا سکتے ہیں اور ہر طرح کی لاطینی اشیا اور خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
صفحہ پر ہسپانوی زبان میں ایک پوسٹ میں وہاں کام کرنے والے خاندانوں کے لیے دعاں کا کہا گیا۔ایونز نے کہا، آتش زدگی کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔