ریاض (جہان امروز )کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جس کا انتظام و انصرام ریاض ایئرپورٹس کمپنی کے ذریعے کیا جاتا ہے، نے اعلان کیا کہ اس نے سال 2024 کے دوران متعدد بے مثال اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ان میں سب سے نمایاں ایئرپورٹ اور متعدد غیر ملکی ایئر لائنز کے درمیان شراکت داری کی سطح کو بڑھانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایئرپورٹ نے 15 نئی ایئر لائنز کا اضافہ کیا ہے۔
5 ڈیوٹی فری ایریاز شروع کرنے کے علاوہ ایئرپورٹ کے مسافروں کی مختلف ذاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 29 نئے سیلز آئوٹ لیٹس کا افتتاح کیا۔
ہوائی اڈے نے اپنے مسافروں کو اپنے پانچ لانجز کے ذریعے 29 سیلز آئوٹ لیٹس کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ آپریشنل سطح پر کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے نے اعلان کیا کہ اس نے سالانہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے سابقہ ریکارڈز کو عبور کر لیا ہے۔
سال کے آخر تک ہوائی اڈے کے مسافروں کی کل تعداد 37 ملین تک پہنچ گئی ہے۔اس سال ایئرپورٹ سے چلنے والی پروازوں کی کل تعداد 269,000 تک پہنچ گئی۔
ان پروازوں نے 113 مقامی اور بین الاقوامی مقامات میں آمد و رفت کی۔ پرواوں کی کل تعداد 24 ملین سے تجاوز کر گئی۔ 13 جون کو پروازوں کی تعداد کے لحاظ سے ہوائی اڈے نے اپنی تاریخ کا بلند ترین دن ریکارڈ کیا۔
اس دن پروازوں کی تعداد 903 رہی۔گزشتہ اگست کی پہلی تاریخ کو ایئرپورٹ نے مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا دن ریکارڈ کیا۔
اس ایک دن میں ایئرپورٹ نے ایک لاکھ 31 ہزار مسافروں کو سہولت فراہم کی۔ ہوائی اڈے نے پروازوں کی روانگی میں بھی 86 فیصد نسبت کے ساتھ دنیا میں پہلا مقام حاصل کیا