افغانی نائب وزیر خارجہ کی عجیب منطق

افغانی نائب وزیر خارجہ کی عجیب منطق

افغانی نائب وزیر خارجہ کی عجیب منطق !!

🔹بابر نے ترکستان سے آکر افغانستان فتح کیا تھا اور اصلاً منگول تھا۔

🔹سبکتگین کا بیٹا محمود غزنوی اصلاً ترک تھا جو افغانستان پر قابض ہوگئے تھے۔

🔹احمد شاہ ابدالی افغانستان فتح کرنے والے ایرانی بادشاہ نادر شاہ افشار کا وفادار سپاہی تھا جو ملتان سے افغانستان پہنچا اور نادر شاہ کے بعد افغانستان پر قابض ہوگیا۔ وہ پشتو سے زیادہ اردو اچھی بولتا تھا۔ اسکو اس دور کا پاکستانی کہا جا سکتا ہے۔

🔺اب باہر کے لوگوں نے آکر افغانستان فتح کیا اور وہاں اپنی نسل بڑھائی تو اس میں فخر کی کیا بات ہے؟ اور ان فاتحین کی نسل سے دوسروں کو ڈرانے کی کوشش کرنا مضحکہ خیز ہے۔ کیا افغانستان میں افغانوں کی اپنی نسل ختم ہوگئی ہے؟

🔺اور اگر ایسی جانباز نسل موجود ہے تو روس کو افغانستان میں دس سال تک دھماچوکڑی کیوں مچانے دی؟ امریکہ بیس سال تک کیسے افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجاتا رہا؟ کچھ دن پہلے ایران نے ڈھائی سو افغانی مار دئیے کسی نے سوال تک کرنے کی جرات نہیں کی۔

🔺ہمیشہ فاتحین کو خوش آمدید کہنے والے اور ان فاتحین کو نسل پیدا کرنے کا موقع دے کر اس پر فخر کرنے والے افغانی خاطر جمع رکھیں۔ پاکستان کا افغانستان فتح کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پاکستان کا مطالبہ سادہ سا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی نہ کرو بس!!

اپنا تبصرہ لکھیں