"شرح بانگ درا": اقبالیاتی ادب پر بہترین کاوش

“شرح بانگ درا”: اقبالیاتی ادب پر بہترین کاوش

*
اقبالیات
*
ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی کا کالمچہ

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ سر محمد اقبال کی شہرۂ آفاق تصنیف “بانگ درا” کی شرح پر مشتمل کتاب “شرح بانگ درا” ایک اہم ادبی کاوش ہے جس میں علامہ اقبال کے اشعار کے مفاہیم اور پیغام کو واضح کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ان قارئین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو اقبال کے فلسفۂ خودی، قومی شعور اور اسلامی فکر کو آسان اور جامع انداز میں سمجھنا چاہتے ہیں۔ “شرح بانگ درا” میں اقبال کی شاعری کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے خیالات کو جدید اور روایتی تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے مترجم و شارح مسعود مفتی اور زاہد ملک نے اقبال کی شاعری کی معنویت کو عام قارئین تک پہنچانے کے لیے نہایت عرق ریزی سے کام کیا ہے۔ 528 صفحات پر مشتمل یہ کتاب اقبال کے فکری خزانے کو سمجھنے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے اور 1500 روپے میں منگوائی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں